گوجرانوالا......گوجرانوالا میں گورنمنٹ ڈگری کالج کی بیرونی دیوار 29 سال گزرنے کے باوجود آج تک تعمیر نہیں ہوسکی جس کے باعث سخت سیکیورٹی خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔
گوجرانوالا میں جہاں سیکیورٹی خدشات کی بنا پر 4 کالج اور 12 گورنمنٹ اسکول سیل کیے جاچکے ہیں، وہیں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج قلعہ دیدار سنگھ گزشتہ 29 سال سے بیرونی دیوار سے محروم ہے،جس کے باعث کالج کی انتظامیہ اور طالب علموں میں خوف کی فضا پائی جاتی ہے۔
کالج پرنسپل ملک عبدالرشید کا کہنا ہے کہ 1987 ءسے مقامی زمینداروں سے کالج کی بیرونی دیوار کا تنازع چل رہا ہے جس کی وجہ سے دیوار تعمیر نہیں کی جاسکی تاہم موجودہ حالات میں انہیں سخت سیکورٹی خدشات لاحق ہیں۔