• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیر پگارا کا سیاسی پاور شو،خیر پور کی سیاست میں انقلاب

خیرپور(غلام عباس بھنبھرو /بیورو رپورٹ)خیرپو رمیں پیر پگارا نے بڑا سیاسی پاور شو ممتا ز گرائونڈ پر ہو ا ۔ سندھ بھر کے لوگوں کا سمندر اُمنڈ پڑنے سے خیرپور کی سیاست میں انقلاب برپا ہو گیا25جولائی کو حیران کن نتائج برآمد ہوں گےپیر پگارا سندھ میں نئے بنائے گئے انتخابی اتحاد (جی ڈی اے ) کے سربراہ ہیں جو خیرپور سے قبل نواب شاہ ،عمر کوٹ ،سانگھڑ ،سکھر اور دیگر علاقوں میں تاریخی جلسے کر چکے ہیں تبصرہ نگارپیر پگارا کے جلسوں کو تاریخی جلسے قرار دے چکے ہیں ۔پیر پگارا نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 25جولائی کو پیپلزپارٹی کی سیاست کا سورج ہمیشہ ہمیشہ کے لیے غروب ہو جائے گا اانہوں نے ووٹروں سے کہاکہ وہ 25جولائی کو پولنگ اسٹیشنوں پر جاکر جی ڈی اے کے امیدواروں کو ووٹ دیں اور زرداری ٹولے کو اس طرح گرائیں تاکہ وہ دوبارہ اٹھ نہ سکے سید غوث علی شاہ نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جلسہ شروع ہونے سے تھوڑی دیر پہلے پیپلزپارٹی کے جیالوں نے ان کے گھر پر حملہ کیا گھر میں توڑ پھوڑ کی اور ان کے تین کارکنوں کو زخمی کیا انہوں نے کہاکہ ان کے گھر پر حملے کا واقعہ افسوسناک اور گھناؤنا جرم ہے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی انتشار کی سیاست سے سندھ کے لوگ بیزار ہو چکے ہیں 25جولائی کو پیپلزپارٹی سندھ بھر میں شکست کھائے گی۔پیر سید صدر الدین شاہ راشدی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آنے والی حکومت جی ڈی اے کی بنے گی جی ڈی اے اقتد ار میں آکر سب سے پہلے تھر کی تر قی کے منصوبے بنائے گی آبادگاروں کو خوشحال بنایا جائے گا اور کرپشن کا خاتمہ کیا جائے گا نہری پانی کی کمی دور کی جائے گی جلسے سے علامہ راشد محمود سومرو،پیر محمد راشد شاہ ،نصرت سحر عباسی،حاجی امام بخش پھلپوٹو،مخدوم عقیل حیدر شاہ اور دیگر نے خطاب کیا۔

تازہ ترین