• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہ سلیمان کےبرساتی ندی نالوں میں طغیانی

 کوہ سلیمان کےبرساتی ندی نالوں میں طغیانی

راجن پورمیں کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلوں میں رات سے وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے۔

کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلوں میں رات سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، کوہ سلیمان کے پہاڑوں سے آنے والے سیلابی پانی کے باعث راجن پور کے برساتی نالو ں میں طغیانی آگئی ہے

فلڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق مسلسل ہونے والی بارش کی وجہ سے برساتی ندی نالوں بالخصوص نالہ کاہا سلطان میں طغیانی ہے۔

اس وقت 31 ہزارکیوسک کاسیلابی ریلاگزررہاہے جس سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے جبکہ لنڈی سیدان اور حاجی پور کے کچھ علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں مزید بارش سے ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے، موسلا دھار بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، اس صورت حال کے باعث عوام کو محتاط رہنے کی ضروت ہے۔

ادھر سبی کے قریب دریائے ناڑی میں بھی بارشوں کے باعث درمیانے درجے کا سیلاب آیا ہے۔

محکمہ آبپاشی کے ذرائع کے مطابق دریائے ناڑی میں 42ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے۔

تازہ ترین