• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ نے بھی شیخ رشید کی درخواست مسترد کردی

سپریم کورٹ نے بھی شیخ رشید کی درخواست مسترد کردی

سپریم کورٹ نے این اے 60 سے الیکشن ملتوی کرانے کیخلاف شیخ رشید کی درخواست مسترد کرتے ہو ئے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ بر قرار رکھا ہے ۔

شیخ رشید کی درخواست پر سپریم کور ٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ نے سماعت کی ۔

شیخ رشید کے وکیل نے در خواست میں موقف اختیار کیا کہ کسی امیدوار کو سزاکی صورت میں الیکشن ملتوی نہیں کیا جاتا ،جس طرح مریم اور صفدر کو سزا ہوئی لیکن اس حلقے میں الیکشن ملتوی نہیں کئے گئے اس لئے حنیف عباسی کو سزا ہوئی ہے اس حلقے میں الیکشن ملتوی کرنا غلط ہے۔

سپریم کورٹ نے شیخ رشید کے وکیل کا موقف مسترد کرتے ہو ئے این اے 60 راولپنڈی میں انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا اس کیس میں عدالت نے حکم امتناع بھی جاری نہیں کیا۔

اس سے قبل شیخ رشید نے قومی اسمبلی کے حلقہ 60 کا الیکشن ملتوی کرنے کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں در خواست دی تھی لیکن شیخ رشید کی د خواست مستردکر دی گئی تھی ،شیخ رشید نے بعد ازاں سپریم کورٹ سے رجوع کیا لیکن اب وہاں سے بھی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کی استدعا مسترد کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین