• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق چیف جسٹس آزاد کشمیر کی تصنیف’ میزان زیست‘ کی تعارفی تقریب

لوٹن (نمائندہ جنگ) سابق چیف جسٹس آزادکشمیر سید منظور حسین گیلانی کی تصنیف ’میزان زیست‘ کی تعارفی تقریب کا اہتمام سید حسین شہید سرور نے کیا۔ اس موقع پر معزز شرکا میں لارڈ قربان حسین، میئرآف لوٹن کونسلر نسیم ایوب، علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی، سابق میئر کونسلر محمد ریاض بٹ ، سابق میئر کونسلر ایوب چوہدری ، لوٹن کی مرکزی جامع مسجد کے صدر اور صدر کشمیر تحریک انصاف لوٹن چوہدری محمد شفاعت پوٹھی، نائب صدر اسلامک کلچرل سوسائٹی ملک پنوں خان، پی پی آزادکشمیر کے چوہدری محمد غالب ، آزاد کشمیر سے بر طانیہ آئےہوئے اے ڈی ٹورازم ملک موسیٰ ، فرہان اسلم، ڈاکٹر طاہر لون، ڈاکٹر رضوان نوید بٹ، ڈاکٹر گل زمان بٹ،خواجہ باسط ایڈووکیٹ، ڈاکٹر محمود شاہ، سید عابد گیلانی، راجہ فضارت کیانی، محبوب خان چشتی، شاہد ندیم، یاسر مسعود چوہدری، عدنان چوہدری شامل تھے۔ اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔ شرکاء نے سابق چیف جسٹس کو خوش آمدید کہا اور سید حسین شہید سرور کی مل بیٹھنے کی کاوش کو سراہا۔
تازہ ترین