لاہور(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ اگر آئین میں نہ لکھا ہوتا تو ٹریڈ یونین پر پا بندی لگا دیتا۔ ٹریڈ یونینز نے نظام تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں یونین کے نمائندوں کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آدھی بربادی یونین بازی نے کر دی۔چیف جسٹس نے یونین کے نمائندے کی از خود نوٹس لینے کی درخواست مسترد کر دی اور درخواست گزار کو این آئی آر سی سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔