لاہور (نمائندہ جنگ) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار آج عام انتخابات کے موقع پر عام تعطیل کے باوجود سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں عوام کو انصاف فراہم کریں گے اور مفاد عامہ کے کیسوں کی سماعت کریں گے۔ چیف جسٹس لاہور میں ہی اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔ وہ گارڈن ٹاؤن لاہور میں واقع پولنگ اسٹیشن پر ووٹ ڈالیں گے۔ چیف جسٹس کا ووٹ این اے 130 میں ہے جہاں مسلم لیگ ن کے خواجہ احمد حسان اور تحریک انصاف کے شفقت محمود کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔