• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیوٹی سے انکار،سیاسی سرگرمیوں میں ملوث، ڈی آراوقلعہ عبداللہ،اے آراو بھکر تبدیل الیکشن کمیشن کی انضباطی کارروائی کی منظوری

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے متعدد شکایات اور صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کی رپورٹ پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر قلعہ عبداللہ (بلوچستان) مسٹر محمد انور(ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن) کو تبدیل کرکے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قلعہ عبداللہ سید محمد ہارون کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر قلعہ عبداللہ تعینات کر دیا ہے ۔محمد انور الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق ڈیوٹی نہیں دے رہے تھے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق ڈی۔آر۔او کے خلاف انضباطی کارروائی کرنے کی بھی منظوری دی ہےاسی طرح ایک دوسری کارروائی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر این اے 97 بھکر سہیل انور کو بھی تبدیل کر دیا ہے اور ان کی جگہ آصف جاوید چیف آفیسر بھکر کو اے۔آر۔او تعینات کر دیا ہے ۔سابقہ اے۔آر۔او کے ِخلاف شکایات تھیں کہ وہ سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں ۔ الیکشن کمیشن پاکستان نے سابقہ اے۔آر۔او کے خلاف بھی انضباطی کارروائی کرنے کی منظوری دی ہے۔
تازہ ترین