مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف میڈیا کا ایک مخصوص حصہ من گھڑت خبریں چلارہا ہے ۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ میڈیا کا یہ مخصوص حصہ انتخابی نتائج پر اثرانداز ہونے کی کوشش کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس نے بیماری کی حالت میں اسپتال جانے سےانکارکیا، اس پرڈیل کا الزام لگانا شرمناک ہے،نواز شریف کے خلاف منفی پروپیگنڈا افسوسناک ہے ۔
ن لیگی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن کو پارٹی قائد کے خلاف منفی مہم کا نوٹس لینا چائیے،ڈیل سمیت تمام منفی خبروں کو مسترد کرتے ہیں۔