• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزرگ شہری کا چیف جسٹس سے پنشن کے واجبات کی مد میں پانچ ہزار لینے سے انکار

لاہور(اے پی پی )بزرگ شہری نے چیف جسٹس پاکستان سے پنشن کے واجبات کی مد میںپانچ ہزار لینے سے انکار کر دیا اور استدعا کی کہ واجبات کی ادائیگی کا حکم دیا جائے کیونکہ اصول اصول ہوتا ہے بزرگ شہری نے بتایا کہ پانچ ہزار دو سو پچاس روپے کے واجبات ہیں، چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے بزرگ پینشر سے کہا کہ وہ یہ رقم ان سے لے لیں،چیف جسٹس کی بزرگ شہری کو پیشکش پر واضح کیا کہ وہ خود یہ رقم چھوڑنے کو تیار ہیں لیکن اصول اصول ہوتا ہے، چیف جسٹس پاکستان نے ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹیوشن کوبزرگ شہری کے واجبات فوری ادا کرنے کی ہدایت کر دی، چیف جسٹس نے ڈپٹی اٹارنی جنرل طاہر کھوکھر کو عدالتی حکم کو بذریعہ ٹیلی فون پہنچانے کا حکم دے دیا۔
تازہ ترین