• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار اثاثہ جات ضمنی ریفرنس2 شریک ملزمان کی بریت کی درخواست پرآج فیصلہ سنایا جائیگا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ضمنی ریفرنس کے2 شریک ملزمان کی بریت کی درخواست پر (آج) جمعہ کو فیصلہ سنائیں گے ۔اثاثہ جات ضمنی ریفرنس کے شریک ملزمان کی بریت کی درخواست پر سماعت کے دوران دونوں نامزد ملزمان منصور رضا اور نعیم محمود عدالت میں پیش ہوئے۔ ملزمان کے وکیل قاضی مصباح نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملزمان پر نیب کا چارج 9A12 نہیں لگ سکتا ، قاضی مصباح نے ٹرانزیکشن کا ریکارڈ پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام ٹرانزیکشن حدیبیہ پیپرز مل کے دور کی ہیں اور یہ سات اکائونٹس بھی اسی دور کے ہیں ۔
تازہ ترین