بنوں کے حلقہ این اے 51سے ہارنے والے پی ٹی آئی کے امیدوار علی محمد خان نے الزام لگایا ہے کہ مختلف علاقوں میں لاوڈ اسپیکر سے اعلان کیا گیا کہ جس خاتون نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا وہ جہنم میں جائے گی۔
بنوں این اے 51 سے پی ٹی آئی کےامیدوار علی محمدخان نےالزام لگایا ہے کہ مختلف علاقوں میں خواتین کوووٹ ڈالنے سے روکنے کے لئے لاوڈ اسپیکر سے اعلانات کیے گئے۔
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ مذہب کا نام استعمال کرکے ہمارے خلاف دھاندلی کی گئی ہے۔ ایم ایم اے کے مفتی عبدشکور کیسے جیت گئے، انتخابی عملہ ایم ایم اے کے ساتھ ملا ہوا تھا۔