سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے آئندہ پانچ سال کےلئے صوبے کے نئے حکمران کا نام بتادیا ۔
تحریک انصاف کے ترجمان نے میڈیا کے سامنے لب سی لئے اور کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے نام کا اعلان چیئرمین عمران خان ہی کریں گے۔
میڈیا سے گفتگو میں پرویز خٹک نے خیبرپختونخوا کے اگلے وزیراعلیٰ کے نام کے حوالے سے کہا کہ قیادت نے یہ ذمہ داری مجھے سونپی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت نے انہیں ہی وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ کیا ہے ،اس حوالے سے فیصلہ ہوچکا ہے ،پارٹی چیئرمین جب چاہیں گے اعلان کردیں گے۔
پرویز خٹک نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں دوسری بار خدمت کا موقع ملا ہے ، پرانے وعدے پورے کریں گے ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بھی ان کی پارٹی کی حکومت بنانے کیلئے رابطے جاری ہیں ۔