وٹفورڈ(نمائندہ جنگ) وٹفورڈ کی ممتاز سیاسی، سماجی، دینی و مذہبی شخصیت حاجی گل بہار دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ مرحوم چند ہفتے قبل اپنے خاندان اور عزیز و اقارب سے ملاقات کے لیے اپنے شہر ضلع گجرات پاکستان گئے تھے۔ وہ اپنے آبائی گائوں میں دل کا دورہ پڑنے سے وفات پاگئے اوران کو اپنے شہر گجرات میں سپردخاک کردیاگیا۔ مرحوم انتہائی بااخلاق، دینی، مذہبی و سماجی شخصیت اور وٹفورڈ کی جانی پہچانی شخصیت تھے۔ ان کی وفات سے وٹفورڈ انتہائی عالم دین و سماجی شخصیت سے محروم ہوگیا۔وٹفورڈ کے کمیونٹی رہنماؤں نے ان کی وفات پر انتہائی دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان میں بابو اسلم، کونسلر عمران حمید مالک، حاجی محمد منیر، چوہدی محمد تاج، نجیب اللہ، ظفر اقبال بھٹی، چوہدری کرم داد، حاجی محمد یعقوب، عباس بٹ، مرزا عالم، شیخ اسلم، افتخار علی، چوہدری محمد شال، چوہدری عبدالحمید، چوہدری محمد افسر، شیراز خان، لائق علی خان، نواز کشمیری، چوہدری محمد منیر، بھٹی لال، راجہ مجید، چوہدری محمد یعقوب، خالد چوہدری، حمید بٹ و دیگر افراد نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔