ملتان (سٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں خورد برد کرنے کے مقدمات میں ملوث 3 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ اور ایک ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ایف آئی اے کے مطابق ملزم سعید احمد نے شہری سے 2 لاکھ 30 ہزار بٹورے جس پر جوڈیشل ریمانڈ منظور ہوا ، نیز ملزمان محمد اسلم نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 4 لاکھ 28 ہزار روپے کی خورد برد کی ، وقار علی نے شہری سے ایک لاکھ 60 ہزار د بئی بھجوانے کے لئے ، محمد عامر نے محمد عثمان کو سعودی عرب بھجوانے کا جھانسہ دے کر 4 لاکھ 30 ہزار بٹورے جس پر مزکورہ ملزمان کا 3 ،3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔