• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلپائن ایشین باسکٹ بال گیمز سے دستبردارہوگیا

منیلا ( نیوز ایجنسیز ) فلپائنی باسکٹ بال ٹیم ایشین گیمز سے دستبردارہوگئی ۔ منیلا میں عالمی کپ کوالیفائیر کے دوران آسٹریلیا سے مقابلے دوران کھلاڑی جھگڑ پڑے تھے، جس کے بعد باسکٹ بال کی گورننگ باڈی (فیبا) نے فلپائن کے دس کھلاڑیوں اور دوکوچز کو معطل کر رکھا ہے ۔ فلپائنی حکام اس پابندی کے خلاف اپیل تیارکررہے ہیں ۔ فیڈریشن کے مطابق ہمارے پاس ایشیائی مقابلوں کیلئے ٹیم بھیجنے کا موقع اور وقت نہیں ہے ، ہم عالمی کپ کوالیفائنگ کے اگلے مرحلے پرتوجہ مرکوزرکھیں گے ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ ہم ایف آئی بی اے کے فیصلے پراپیل دائرکریں گے۔
تازہ ترین