• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز، مریم، صفدر کی درخواست ضمانت پر ہائیکورٹ کا بینچ تشکیل

نواز، مریم، صفدر کی درخواست ضمانت پر ہائیکورٹ کا بینچ تشکیل

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی درخواست ضمانت کی سماعت کےلیے ہائیکورٹ کا ڈویژن بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

جسٹس عامر فاروق اور گل حسن اورنگزیب پر مشتمل اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بینچ آئندہ ہفتے یہ کیسز سنے گا۔

ڈویژن بینچ میں سزاؤں کیخلاف اپیل، سزا معطلی، ٹرائل منتقلی کے مقدمات سماعت کیلئے مقرر ہوں گے۔

دوسری جانب قومی احتساب بیوروکی قانونی ٹیم بھی آئندہ ہفتے عدالت میں پیش ہوگی۔

واضح رہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے سزا معطلی اور ضمانت پر رہائی کی استدعا کی تھی۔

تازہ ترین