این اے 129 پر ن لیگ کے کامیاب امیدوارایاز صادق نےالیکشن کمیشن آف پاکستان کے رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جانبداری کا الزام عائد کردیا ہے ۔
مریم اورنگزیب سمیت دیگر رہنمائوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں ایاز صادق نے کہا کہ الیکشن کمشنر نے درخواست کے باوجودہم سے ملاقات نہیں کی ۔
انہوں نے کہاکہ ریٹرننگ آفیسرز اپنی مرضی کے مطابق ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواستیں منظور کر رہے ہیں۔
ایاز صادق نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی پسند نا پسند کے مطابق کام نہ کرے، قانون کے مطابق چلے، ادارے کے رویے پر افسوس ہے۔
ان کا مزید کہناتھاکہ اب بھی اسپیکر قومی اسمبلی ہوں، چیف الیکشن کمشنر کو کم از کم فون کال کا جواب دینا چاہیےتھا۔
ن لیگی رہنمانے مزید کہا کہ الیکشن قوانین پر عمل درآمد کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے جس میں وہ مکمل ناکام ہو گئے ہیں۔
ایاز صادق نے یہ بھی کہا کہ حلقے کھولنے کا اختیار اور ذمہ داری عمران خان کی نہیں الیکشن کمیشن کی ہے،مخصوص حلقوں میں آر او کی مرضی سے دوبارہ گنتی ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعد رفیق 680 ووٹوں سے عمران خان سے ہارے ، دوبارہ گنتی کی اجازت نہیں دی گئی۔