• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی پرویز الٰہی سے ملاقات کا امکان

عمران خان کی پرویز الٰہی سے ملاقات کا امکان

پنجاب میں حکومت سازی کے لیےپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان منگل یا بدھ کو مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کرسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف مسلم لیگ قائداعظم کو مرکز اور پنجاب کی حکومت میں اہم نمائندگی دینے پر آمادہ ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ مرکز میں مسلم لیگ ق کو ایک وفاقی وزیر اور ایک وزیر مملکت کا عہدہ دیا جاسکتا ہے، جبکہ پنجاب میں بھی ق لیگ کو ایک وزیر اور ایک مشیر کا عہدہ دیئے جانے کا امکان ہے ۔

دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق پنجاب میں بڑے منصب کے لئے کوشاں ہے ۔

واضح رہے کہ انتخابی نتائج کے بعد تحریک انصاف کے پاس مرکز اورپنجاب میں اکثریت نہ ہونے کے باعث مسلم لیگ ق کی اہمیت میں اضافہ ہوگیا ہے اور اسی لیے تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کی جانب سے ق لیگ سے رابطے کیے جارہے ہیں۔

تازہ ترین