• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمٰن بڑے دل کا مظاہرہ کریں، نعیم الحق

مولانا فضل الرحمٰن بڑے دل کا مظاہرہ کریں، نعیم الحق

تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن بڑے دل کا مظاہرہ کریں اور حلف نہ اٹھانے کا فیصلہ واپس لیں۔

میڈیا سے گفتگو میں نعیم الحق نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتوں کی طرح مثبت کردار ادا کریںاور اسمبلی سے بائیکاٹ کی باتیں نہ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی مرکز اور پنجاب میں حکومت سازی کا حق رکھتی ہے ،اس لئے رابطے کررہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ پنجاب کی حکومت بنانے کےلئے بہت گرما گرمی ہے ،یہاںہمارے ن لیگ سے زیادہ نمبر ہیں،آج یا کل شام تک سب کچھ سامنے لے آئیں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کا وزیراعلیٰ پاکستان تحریک انصاف سے ہوگا اگر دیگر کوئی سیاسی پارٹیاں ہم سے بات کرنا چاہتی ہیں تو کرسکتی ہیں۔

نعیم الحق نے کہا کہ کچھ لوگ منفی سیاست کررہے ہیں کیوں کہ وہ بری طرح شکست کھا چکے ہیں،مولانا فضل الرحمٰن اسمبلی کے بائیکاٹ کی باتیں نہ کریں۔

تازہ ترین