• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر پور خاص: بلدیہ چیئرمین کا فائر بریگیڈ اور نئی گاڑیوں کے ہمراہ مارچ پاسٹ

میرپورخاص(نامہ نگار) میونسپل کمیٹی میرپورخاص کے فنڈ سے عام انتخابات سے قبل شہر میں سڑکوں،گلی محلوں ،نالوں کی صفائی اور آگ بجھانے کے لیئےکروڑوں روپے کی لاگت سے خرید کی گئی نئی گاڑیوں اور نئی مشینری کا بلدیہ چئیر مین فاروق جمیل درانی کی قیادت میں مارچ پارسٹ بلدیہ آفس سے شروع ہوا اور شہر کے مختلف علاقوں کا گشت کرتے ہوئے بلدیہ ورک شاپ پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔اس موقع پر چئیرمین فاروق جمیل درانی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے چوتھے بڑے شہر میرپورخاص بلدیہ کو فائر بریگیڈ اور صحت وصفائی گاڑیوں کی کمی کا ایک عرصہ سے سامنا تھاجس کے باعث شہر میں صحت وصفائی کی صورت حال خاصی خراب تھی،ہم نے ترجیح بنیاد پر گاڑیوں کی خریداری کی ہے اور مارچ پاسٹ کا مقصد گاڑیاں عوام میں متعارف کرانا ہے۔انہوں نے کہا کہ نئی گاڑیوں کے آنے سے شہر میں صفائی کی صورت حال بہتر ہوگی۔
تازہ ترین