چارسدہ.......چارسدہ میں سرچ آپریشن کے دوران 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جن میں سے 4 کا تعلق افغانستان سے ہے، ایک ملزم بھارتی سفارت خانے میں ملازم تھا اور پاکستانی جعلی شناختی کارڈ بنوا رکھا تھا۔
پولیس کے مطابق عمرزئی کے علاقے محمود آباد سے گرفتار کیے گئے 5 افراد میں سے 4 افغان ہیں ، گرفتار افراد میں باپ اور اس کے تین بیٹے شامل ہیں ، ملزم خان آغاافغانستان میں بھارتی سفارتخانے میں ملازم تھا، ملزم نےنویدخان کےنام سےپاکستانی جعلی شناختی کارڈبنارکھا تھا۔
گرفتار افراد سے 3کلاشنکوف، 5 پستول، 2 ایس ایم جی، 2 کلاشنکوف، 550 کارتوس برآمد ہوئے ہیں ۔ ادھر کوہاٹ کےعلاقے توغ میں بھی سرچ آپریشن کے دوران 5 مشتبہ افراد کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا۔