• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں پانی کی کمی کا پائیدار حل تلاش کیا جائے گا،قاسم سوری

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے عوام نے ہمیشہ اعتماد کیا جس پر پورا اترونگا اور انہیں مایوس نہیں کرونگا جنگ سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں پانی کا مسئلہ بدن گمبھیر ہوتا جا رہا ہے جس پر سابق حکومتوں اور نمائندوں نے کوئی توجہ نہیں دی اور نہ ہی حالات کی سنگینی کا ادراک کیا جا رہا ہے اور اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو آنیوالے چند برسوں کےد وران کوئٹہ کے عوام نقل مکانی پر مجبور ہوجائیں گے لہذا میری کوشش ہو گی کہ کوئٹہ میں پانی کی کمیابی کا پائیدار حل تلاش کیا جائے چھوٹے بڑے ڈیمز کی تعمیر کےعلاوہ متبادل منصوبوں پر غور کریں گے وفاقی محکموں میں خالی ملازمتوں پر بلوچستان کے کوٹے میں اضافہ کروا کر میرٹ پر تعیناتیاں کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ اُن کی کوشش ہو گی کہ پانچ سال کے دوران کوئٹہ کو ماڈل سٹی بنایا جائے اور اسے دیگر بڑے شہروں کے ہم پلہ کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ بحیثیت رکن قومی اسمبلی ان کی ہر ممکن کوشش ہوگی کہ وہ اپنے شہر کو بنیادی سہولیات فراہم کریں اور عوام اس دوران خوشگوار تبدیلی محسوس کریں گے۔
تازہ ترین