• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا پرویز خٹک ایم پی ایز اجلاس بلاکر عمران پر دبائوڈالنا چاہتے ہیں؟

کیا پرویز خٹک ایم پی ایز اجلاس بلاکر عمران پر دبائوڈالنا چاہتے ہیں؟

کیا تحریک انصاف کو وفاق اور پنجاب کے ساتھ خیبرپختونخوا میں بھی حکومت سازی کے لئے چیلنج کا سامنا ہے؟

ذرائع کے مطابق پرویز خٹک نے خیبرپختونخوا کے 45 نومنتخب ایم پی ایز کا اجلاس بلاکر عمران خان پر دبائو ڈالنے کی کوشش کی ہے ۔

عمران خان سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو اس بار قومی اسمبلی میں لانا چاہتے ہیں اور عاطف خان کو وزیراعلیٰ کے پی بنانا چاہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پرویز خٹک ایک بار پھر وزیراعلیٰ بننا چاہتے ہیں ،اسی تناظر میں انہوں نے 45 نومنتخب ارکان کا اجلاس بلالیا ہے،وہ کسی بھی صور ت میں وزارت اعلیٰ کی دوڑ سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اس بار پرویز خٹک کو وزیراعلیٰ بنانے کے حق میں نہیں ہیںجس کی انہیں خبر ہے،اسی لئے انہوں نے لابنگ شروع کردی ہے ۔انہوں نے نومنتخب ارکان کا اجلاس اسپیکر ہائوس پشاور میں بلالیاہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں پرویز خٹک نے کہا کہ مجھے خیبرپختونخوا کے تمام ایم پی ایزکی حمایت حاصل ہے۔

تازہ ترین