• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا گزرے گا؟

حمل:

آج کے دن خوشی ملے گی ،رکے ہوئے کام مکمل ہونے لگیں گے،دوپہر کے بعد سفر سے احتیاط کریں۔

ثور:

کاروباری ڈیل میں احتیاط کریں، جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں ،صدقہ دیں۔

جوزا:

لوگ آپ کو غصے میں لانے کی کوشش کریں گے ،غصے میں کوئی فیصلہ نہ کریں۔

سرطان:

رشتے کی خوش خبری اور بچوں کی طرف سے خوشخبری ملے گی۔

اسد:

رکے ہوئے پیسے مل جائیں گے، سفر آپ کے لیے اچھا ہے، خوب محنت کریں۔

سنبلہ:

بیماریوں کا حملہ ہوسکتا ہے ، احتیاط کریں، گندی جگہ پر نہ جائیں، دوستوں کے ساتھ سفر پر نہ جائیں نقصان ہوسکتا ہے۔

میزان:

اپنی طبیعت کی طرف توجہ دیں، جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں، خوشی ملے گی۔

عقرب:

دوستوں سے لڑائی ہوسکتی ہے، احتیاط کریں اور پیسے احتیاط سے خرچ کریں۔

قوس:

بیرون ملک سفرکا امکان ہے، راز کی باتیں دوستوں سے شیئر نہ کریں۔

جدی:

شادی کی رکاوٹیں ختم ہوسکتی ہیںاور بیرون ملک سفر کی خوش خبری بھی آسکتی ہے۔

دلو:

تعلیم میں بہت دل لگانے کی اور محنت کی ضرورت ہے۔

حوت:

رکاوٹیں ختم ہونا شروع ہوگئی ہیں، صحت کا خیال رکھیں، صدقہ دیں۔

تازہ ترین