آپ آف لائن ہیں
منگل14؍ محرم الحرام 1440 ھ25؍ستمبر 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
”  طیفا اِن ٹربل“ نے کئی ریکارڈ توڑ دیے!!

ریلیز سے پہلے ہی بہت سے ریکارڈ توڑنے اور بہت سے نئے ریکارڈز بنانے والی پاکستان کی سب سے بڑی فلم” طیفا اِن ٹربل“ کا طوفان ریلیز کے بعد اور بڑا ہوگیا۔ فلم باکس آفس پر کئی ریکارڈ توڑ چکی ہے ۔ طیفا اِن ٹربل نے ریلیز کے پہلے ہی دن ملک بھر میں سب سے بڑی اوپننگ والی پاکستانی فلم کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ وہ بھی کسی عید اور دوسرے تہوار کی چھٹی کے بغیر ۔ اس فلم نے پہلے ہی دن 2کروڑ 31لاکھ روپے کا بزنس کیا اور تین برس پہلے کی عید ریلیز ”جوانی پھر نہیں آنی“ کاریکارڈ بریک کیا۔ فلم نے ریلیز کے دوسرے ہی دن ملک بھر میں پاکستانی فلم کا سب سے تیز پانچ کروڑ کے بزنس کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔ ریلیز کے تیسرے دِن ملک بھر میں سب سے بڑا نان ہالیڈے(کسی عید اور تہوار کی چھٹی کی مدد کے بغیر ) اوپننگ ویک اینڈ کرنے والی پاکستانی فلم بن گئی۔اس فلم نے پہلے تین دن میں ملک بھر میں سوا 7کروڑ کا ریکارڈ بزنس کیا۔طیفا اِن ٹربل نان ہالیڈے ملک بھر میں پہلے تین دن دو دو کروڑ سے زائد بزنس کرنے والی بھی پہلی اور اب تک کی واحد پاکستانی فلم ہے ۔ اس فلم نے پہلے تین دن میں دنیا بھر میں 10کروڑ کا ریکارڈ بزنس کیا۔فلم نے اپنے پہلے ویک یعنی ابتدائی سات دن میں ملک بھر میں اب تک کی سب سے کام یاب پاکستانی فلم کا اعزاز بھی حاصل کرچکی ہے ۔اس فلم نے الیکشن کی ہلچل ہنگاموں ، مصروفیت ،نتائج اور جشن کے باوجو 11کروڑ روپوں کے قریب بزنس کا نیا ریکارڈ بنایا ۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھی طیفا ان ٹربل نے پہلے” ویک“ میں سب سے کام یاب پاکستانی فلم کا اعزاز بھی حاصل کیا۔اس فلم نے دنیا بھر میں پہلے سات دنوں میں 15کروڑ روپوں سے زائد کا ریکارڈ بزنس کیا۔ ملک بھر میں سب سے تیز چھ دن میں 10کروڑ،سب سے تیز دس دنوں میں 15کروڑ کا ریکارڈ بزنس کرنے والی پہلی پاکستانی کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرچکی ہے ۔ طیفا ان ٹربل اپنے دوسرے ویک اینڈ پر بھی تین دنوں میں سب سے زیادہ پانچ کروڑ کے قریب بزنس کرنے والی کام یاب نان ہالیڈے پاکستانی فلم بن گئی۔ اس دوسرے ویک اینڈ پر فلم کا سامنا ہالی وڈ کی میگا بجٹ ایکشن ”مشن امپاسیبل“ کی بڑی ریلیز سے بھی ہوا۔ ملک بھر میں ریلیز کے اعتبار سے بھی اب تک کی سب سے بڑی پاکستانی فلم ہے ۔ فلم طیفا کا طوفان تو ریلیز کے بعد بھی رُکنے کا نام نہیں لے رہا۔ اب اس نے اپنی نظریں پہلے ملک بھر میں سب سے کام یاب فلم بننے اور پھر پاکستان میں پہلی 50کروڑ کمانے والی فلم کا اعزاز حاصل کرنے کے لیے جمادی ہیں۔ یہ طیفا اپنی ریلیز سے پہلے بھی بہت سارے ریکارڈ توڑ چکا ہے اور بہت سارے سنگ میل عبور کرچکا ہے ۔ طیفا اِن ٹربل پاکستان کی پہلی فلم ہے، جس کے ریلیز ہونے سے پہلے ہی فلم کے ٹیزر،ٹریلر اور گانوں نے یو ٹیوب پر ایک کروڑ سے زیادہ ہِٹس حاصل کیے،یہی نہیں ریلیز سے پہلے صرف یو ٹیوب پر طیفا کے انہی پانچوں لنکس پر 2کروڑ ہِٹس مل چکے ہیں۔ پاکستان کی پہلی فلم ہے، جس کو روس سمیت دنیا بھر کے 25سے زائد ممالک میں ریلیز کیا گیا۔ان میں سے کئی ممالک ایسے ہیں، جہاں پہلی بار کوئی پاکستانی فلم ریلیز ہوئی۔پاکستان کی پہلی فلم ہے ،جسے اس خطے کے سب سے بڑے فلمی بینر نے پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں ڈسٹری بیوٹ کیا ہے۔ پاکستان کی اب تک کی سب سے مہنگی فلم ہے۔ اس فلم کی ٹیکنیکل سہولیات،لوکیشن،ایکشن، اسٹار فِیس اور پروڈکشن ویلیوز کو دیکھتے ہوئے فلم میکرز کا دعو ی مانا جاسکتا ہے کہ اس فلم کا بجٹ دیگر پاکستانی فلموں سے کافی زیادہ ہے۔ فلم کے ٹریلر کو یو ٹیوب پر50ہزار ”لائیکس“ ملے، یہ کسی بھی پاکستانی فلم کا پہلا ٹریلر تھا، جسے یہ اعزاز ملا۔ پاکستان کی پہلی فلم ہے، جس کی ریلیز سے پہلے اس کے ٹریلر کو صرف یو ٹیوب پر 30لاکھ ہٹس ملے ہیں ۔ ”

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں