ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پروا کے قریب خانہ شریف میں نامعلوم مسلح ملزمان نے گشت پر نکلے ہوئے پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ پولیس نے اس واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔