سکھر (بیورو رپورٹ) دادو کینال کے رہائشی جتوئی برادری کے افراد نے آباد پولیس کی زیادتیوں کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے جو پولیس کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔ مظاہرے کی قیادت حاجی شمن جتوئی نے کی۔مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے بلا جواز ہمارے گھروں پر چھاپہ مارکر ہمارے 8افراد کو گرفتار کرلیا ہے ، ہماری بالا حکام سے اپیل ہے کہ آباد پولیس کی زیادتیوں کا نوٹس لے کر انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے۔