اسلام آباد( طاہر خلیل)موجودہ قومی اسمبلی میں شیخ رشید احمد سینئرترین پارلیمنٹرین بن گئے ہیں، قبل ازیں مخدوم امین فہیم، انورعلی چیمہ اورچوہدری نثار علی خان کو سینئر ترین پارلیمنٹرنز ہونے کااعزاز حاصل رہاہے،امین فہیم اور انور علی چیمہ گزشتہ قومی اسمبلی کے دورانیے میں انتقال کر گئے تھے،چوہدری نثار1985 سے مسلسل منتخب ہوتے رہے، اسکے بعد شیخ رشید سینئر ترین پارلیمنٹر ین بن گئے ہیں،وہ 2008 کے سوا تمام انتخابات میں کامیاب رہے ہیں۔