نوشہرہ (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعلی پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں کوئی اختلاف یا گروپ بندی نہیں، عمران خان جو حکم دیں گے آنکھیں بند کرکے عمل کروں گا۔ اسپیکر اسد قیصر نے خیبرپختونخوا کے نومنتخب اراکا ن اسمبلی اعزاز میں استقبالیہ دیا۔ جس میں 50سے زائد ایم پی ایزنے شرکت کی۔ یہ کوئی پریشر گروپ نہیں بلکہ ہم نے پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان کو اعتمادمیں لیکر ارکان اسمبلی کے اعزاز میں استقبالیہ دیا تھا ۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت تمام نامزدگیاں پارٹی کے چیرمین عمران خان خود کریں گے۔ میں نے پارٹی چیرمین عمران خان اور دیگر قائدین سے صوبہ میں رہنے کی استدعا کی ہے۔ باقی پارٹی کے چیرمین عمران خان کی مرضی ہے۔ اس معاملے پر مشاورت جاری ہے۔ 24گھنٹے میں اعلان متوقع ہے۔