اسلام آباد(صباح نیوز) چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بینچ نے متروکہ وقف املاک پراپرٹی غیر قانونی فروخت کیس سماعت کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ کیا متروکہ وقف املاک بورڈ نے اپنے تحریری معروضات پیش کر دئیے ہیں؟ وکیل متروکہ وقف املاک بورڈ کا کہنا تھا کہ تحریری جواب داخل کر چکے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ایلزیلم کمپنی کا بھی جواب آچکا ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ہم فیصلہ محفوظ کر رہے ہیں، لیکن اگرکسی چیز کی وضاحت چاہیے ہوگی تو دوبارہ سماعت کر لیں گے۔