کراچی (نیوز ڈیسک ) تر ک صدر رجب طیب ایردوان ،جرمن سفیر اور متحدہ عرب امارات کے سفیرنے پی ٹی آئی چیئرمین اور متوقع وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے ۔ ترک صدر نے عمرا ن خا ن کو ٹیلی فو ن کر کے انہیں انتخا ت میں کا میا بی پر مبارک با دی۔ا نہوں نےعمران خا ن اور نئی حکو مت کیلئے نیک خوا ہشات کا اظہا ر کیا۔اور تو قع کا اظہا کیا کہ پا کستا ن اورتر کی کے تعلقات کا نیا دور شرو ع ہو گا۔ اس مو قع پر پی ٹی آ ئی کے چئر مین عمرا ن خا ن اورتر ک صدر ر جب طیب اردگا ن نے گرم جو شی کا مظا ہر ہ کیا۔اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حامد عبید ابراہیم الظہبی نے بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی۔ انہوں نے عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ دوران ملاقات دو طرفہ باہمی دلچسپی اورسیاسی امور پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں منی لانڈرنگ اور لیبرز کے حوالے سے بھی خصوصی بات چیت ہوئی۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر نے عمران خان کو یقین دہانی کروائی کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئے پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔ یو اے ای میں پاکستانی لیبرز کے حوالے سے بھی بہتری کے اقدامات اور تعلقات کے استحکام پر بات کی گئی۔دریں اثناء جرمن حکومت نے پاکستان کو اپنے بھرپور تعاون کی پیشکش کی ہے اور یہ کہا ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت کو تعلیم، صحت، بے روزگاری اورماحولیاتی تبدیلیوں سمیت کئی چیلنجوں کا سامنا کرناپڑسکتاہے اورجرمنی تمام شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کیلئے تیارہے۔یہ بات پاکستان میں متعین جرمنی کے سفیرمارٹن کوبلر نےٹوئٹرپرجاری اپنے ویڈیوپیغام میں کہی۔ پاکستان میں ہونے والے حالیہ انتخابات کے بعد کی صورتحال پر انہوں نے اپنے تبصرے میں کہا کہ پاکستان کوایک مضبوط اورمستحکم حکومت کی ضرورت ہے اورجرمنی ہرطرح کی صورتحال میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے چیلنجوں کے باوجود حالیہ انتخابات میں لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت اورجمہوریت کومضبوط کرنے پر پاکستانی عوام کی تعریف کی اورکہاکہ انتخابات کے روز کوئٹہ میں دہشت گردی کے حملے کے باوجود پاکستانی عوام کا عزم کمزورنہیں ہوا اورانہوں نے انتخابی عمل میں حصہ لیا۔انہوں نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے حملے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی کااظہارکیا اورملک کیلئے جانوں کی قربانی دینے پرمسلح افواج کے جوانوں کو شاندارخراج عقیدت پیش کیا۔