کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان کے علاقے گڈانی میں پکنک کے لئے جانیوالا کوئٹہ کا نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پکنک کی غرض سے بلوچستان کے ساحلی علاقے گڈانی میں سمندرپر جانیوالا کوئٹہ کا رہائشی نوجوان خان اعظم پکنک منا تے ہوئے سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ جس کی لاش بریدہ کے مقام سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دی گئی جہاں ضروری کا رروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔