کوئٹہ(سٹی ڈیسک)پی ٹی سی ایل کے ترجمان نے 25 جولائی کو شائع ہونے والی اس خبر کی وضاحت کی ہے جس میں پی ٹی سی ایل کا تعمیراتی منصوبہ سروسز متاثر کا حوالہ دیاگیاتھاترجمان کے مطابق پی ٹی سی ایل پاکستان کا سب سے بڑا اور مربوط انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی خدمات فراہم کرنے والا ادارہ ہے یہ ملک کے مواصلاتی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے پی ٹی سی ایل مقامی ایکسچینج کو تبدیل کرکے ملک کے مختلف حصوں میں نیٹ ورک کو جدید بنانے کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے جس کا مقصد تیز رفتار ڈیٹا اور آئی پی ٹی وی سروسز فراہم کرنا ہے جاری نیٹ ورک کا ترقیاتی کام اس سلسلے کی ایک کڑی ہے تاہم کام مکمل ہونے کے بعد علاقے میں پی ٹی سی ایل کی سروسز مکمل طور پر بحال کردی گئی ہیں اس وقت درست حالت میں کام کررہی ہیںترقیاتی کام کی وجہ سے عارضی مشکلات کاسامنا کرنے پر ادارہ صارفین سے معذرت خواہ ہے ۔