• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے حاکم ِوقت

مجھے خیرات نہ دو

صرف ایک سوال کا جواب دو؟

آخر مجھ سے

کون سا گناہ سرزد ہوگیا ہے

جو میری زندگی

کشکول بن گئی ہے؟

اور تم!

شیشے کے محلوں میں بیٹھ کے

میری قسمت

اپنے جبر کے قلم سے لکھتے ہو

اے وقت کے بے رحم بادشاہ

اگر وقت بدلا

اور مجھے

تمہاری قسمت

لکھنے کی باری مل گئی

تو میں

تم سے یہ عہد کرتا ہوںکہ

میں تمہیں

خیرات میں

اپنے پیروں کی

مٹی بھی نہیں دوں گا

کہ تم نے اس مٹی سے

اور اس مٹی کے لوگوں سے

وفا کرنی سیکھی ہی نہیں

امداد چنا

تازہ ترین
تازہ ترین