ڈیرہ اسماعیل خان میں چشمہ روڈ پر بس اور ٹرک میں ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں 3مسافر جاں بحق اور 3زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق چشمہ روڈ پر شوگر مل کے قریب راول پنڈی سے ڈیرہ غازی خان جانے والی مسافر بس اور ٹرک کی ٹکر میں 3مسافر جاں بحق ہوگئے جبکہ تین زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس کے زخمیوں کو طبی امدا دکے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق زخمی اور مرنے والوں میں ڈی آئی خان اور تونسہ شریف سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔