جب کبھی کوئی غلطی سرزد ہوجائے تو یہ دعا پڑھی جائے۔یہ وہ دعا ہے جو اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام کو سکھائی تھی اور اس کی بناء پر ان کی توبہ قبول ہوئی۔
’’رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنفُسَنَا وَإِن لَّمْ تَغْفِرْ لَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَکُونَنَّ مِنَ الْخَاسِرِیْنَ‘‘
(ترجمہ)اے ہمارے پروردگار،ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا ہے اور اگر آپ نے ہماری بخشش نہ کی اور ہم پر رحم نہ کیا تو یقیناً ہم خسارہ اٹھانے والوں میں سے ہوجائیں گے۔(سورۃ الاعراف23)