• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت معاذ بن جبلؓ سے روایت ہے ،وہ بیان فرماتے ہیں کہ میں نے حضوراکرمﷺ سے دریافت کیا،یارسول اللہﷺ، کون سا ایمان افضل ہے؟ 

آپﷺ نے ارشاد فرمایا ،یہ کہ تو محض اللہ کے لیے کسی سے محبت کرے اور اللہ ہی کے لیے اس سے نفرت رکھے، اپنی زبان کو اللہ کی یاد میں لگائے رکھے۔ 

میں نے عرض کیا، اس کے بعد کون سا عمل افضل ہے؟ 

آپﷺ نے فرمایا، تو لوگوں کے لیے وہی پسند کرے جو اپنے لیے پسند کرتا ہے اور ان کے لیے وہ ناپسند کرے جو اپنے لیے ناپسند کرتا ہے۔ (بخاری و مسلم)

تازہ ترین
تازہ ترین