انتخابی مہم کے دوران غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر سابق وزیراعلی پرویز خٹک نے الیکشن کمیشن سے غیرمشروط معافی مانگ لی ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پرویزخٹک تقریرمیں کہہ رہے ہیں کہ ایسے تو میراثی بھی نہیں کرتے،اس تقریر میں خواتین سے متعلق انتہائی نامناسب گفتگو بھی کی گئی تھی۔
پرویز خٹک کے وکیل نے کہا کہ پرویز خٹک میڈیا پر وضاحت کے ساتھ معافی مانگ چکے ہیںتاہم الیکشن کمیشن نے میڈیا پرمعافی مانگنے کی تفصیلات طلب کرلیںجبکہ کیس کی اگلی سماعت 9 اگست کو ہوگی اور فیصلہ بھی سنایا جائے گا۔