• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
آپ کا آج کادن (جمعرات ) کیسے گزرے گا؟

حمل:

چند گھریلو مسائل حل ہوسکتے ہیں، اپنے جذبات پر کنٹرول رکھیں، دوست بھی دشمن بن سکتے ہیں۔

ثور :

شریک حیات سے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں احتیاط برتیں، کاروبار کی طرف متوجہ ہوں ۔

جوزا:

آپ کا دشمن بھاگتا ہوا نظرآرہا ہے اگر معافی مانگے تو معاف کردیں۔ اب آپ دوستوں کو دشمن نہ بنائیں۔

سرطان :

خود کو احساس کمتری میں نہ ڈالیں ورنہ دوسروں کو فائدہ ہوگا۔ اپنے مقدمات کی طرف توجہ دیں ، ورنہ نقصان ہوگا۔

اسد:

من پسند لوگوں سے توقعات نہ لگائیں۔ مالی نقصان ہوگا۔ تعلیم ،حالات موافق رہیںگے۔

سنبلہ:

ملازمت مل جائے گی اور کامیابی ہوگی۔ قریبی رشتے داروں سے ہوشیار رہیں، نفرت کے بیچ بوسکتے ہیں۔

میزان :

نوکری پیشہ افراد اپنے فرائس توجہ سے انجام دیں۔ نقصان ہوسکتا ہے ۔ کاروباری حضرات لین دین احتیاط سے کریں۔ جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں۔

عقرب:

فضول قسم کی سوچوں سے باہر آئیں۔ دشمن بھی دوست بن سکتے ہیں۔ روٹھے ہوئے بھی مان سکتے ہیں۔ صدقہ خیرات کریں۔

قوس:

زیادہ اعتماد نہ کریں ورنہ نقصان ہوگا۔ سفر نزدیک ہے فائدہ ہوسکتا ہے۔

جدی:

من پسند شادی کے معاملات حل ہوسکتے ہیں ، مخالف لوگ دوست بن جائیں گے۔ دوسرے کی باتوں میں دلچسپی چھوڑ دیں۔

دلو:

غلط فہمی سے باہر آجائیں ورنہ بہت نقصان ہوگا۔ کام کی طرف توجہ دیں ، صدقہ خیرات کریں۔

حوت:

آپ کی محبت آپ کو مل جائے گی لوگوں کی باتیں منت سنیں مالی نقع بھی ہوسکتا ہے اور کوئی خوشخبری بھی مل سکتی ہے۔

تازہ ترین