کراچی(اسٹاف رپورٹر) خلاف ضابطہ بھرتیوں کے معاملے پر شہید بینظیر بھٹو میدیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر غلام اصغر چنہ کا استعفیٰ منظور کر کے اس کا نوٹفیکشن جاری کردیا گیا ہے اور ان کی جگہ بنیادی سائنسز کے ڈین ڈاکٹر غلام مرتضی پٹھان کو قائم مقام قائس چانسلر مقرر کردیا گیا ہے، دلچسپ امر یہ ہے کہ حیدر آباد بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد میمن بھی دو ماہ قبل مستعفی ہوچکے ہیں اور ان کا استعفیٰ نگراں وزیر اعلیٰ سندھ منظور بھی کرچکے ہیں جس کے بعد محکمہ بورڈ و جامعات نے نوٹفیکشن جاری کرنے کے بجائے ان کے استعفیٰ واپس لینے کی درخواست وزیر اعلیٰ سندھ کو بھیج دی ہے جس پر تعلیمی حلقے حیران ہیں محکمہ بورڈ و جامعات نے قائم مقام کا کیوں تقرر نہیں کیا۔