کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر)کوئٹہ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میںبدھ کو موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت35، بارکھان 37, ، دالبندین41 ، گوادر 34 ، قلات 31، خضدار 38، لسبیلہ38 ،نوکنڈی42، سبی44، تربت43اور ژوب میں 36ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔آج جمعرات کوملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔