• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تبلیغی جماعتیں فرقہ واریت سے پاک ہیں، چوہدری شجاعت

Latest News
لاہور......مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں تبلیغی جماعتوں پر پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تبلیغی جماعتیں فرقہ واریت سے پاک ہیں اوران میں کوئی متنازع بات نہیں۔

لاہورسے جاری بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ تبلیغی جماعتیں امن کا درس دیتی ہیں اوربیرونی تعلیمی اداروں میں بھی کام کررہی ہیں حتیٰ کہ روس میں بھی ان پر پابندی نہیں، پاکستان میں انہیں روک کر ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تبلیغی جماعتوں کی سرگرمیوں پر پابندی غیر مسلم قوتوں کا عالمی منصوبہ ہے جسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
تازہ ترین