• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین نیب نے سابق ناظم کوئٹہ مقبول لہڑی کیخلاف تحقیقات کی منظوری دیدی

کوئٹہ (نمائندہ جنگ)چیئرمین نیب نے قیمتی سرکاری اراضی من پسند افراد کو اونے پونے لیز پر دینےپر سابق ناظم کوئٹہ سٹی مقبول احمدلہڑی کے خلاف مزید تحقیقات کی منظوری دیدی نیب ذرائع کے مطابق گزشتہ روز نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ڈائر یکٹر جنرل نیب بلوچستان مرزا محمد عرفان بیگ نے بتایا کہ سابق ناظم کوئٹہ سٹی مقبول احمدلہڑی نے بلوچستان لوکل گور نمنٹ آرڈیننس2001 اور بلوچستان لوکل کونسل پرا پر ٹی رولز کی خلاف روزی کرتے ہوئے قیمتی سرکاری اراضی من پسند عتیق اللہ اور ہارون خان نامی افراد کو اونے پونے داموں لیز پر دی تھی جس کے باعث قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ڈی جی نے بتایا کہ نیب بلوچستان نے اس کیس کے ناقابل ثبوت اکھٹے کر لئے ہیں مزید تحقیقات کیلئے اس کی منظوری کی سفارش کی جاتی ہے جس پر چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نےمزید تحقیقات کی منظو ر ی دیدی۔
تازہ ترین