• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں قلت آب نے سنگین صورت اختیار کر لی ،جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سید عبدالستار شاہ چشتی نے کہا ہے کہ کوئٹہ و گردونواح کے علاقوں میں پانی کی قلت بجلی کی مسلسل بندش نے سنگین صورتحال اختیارکر لی ہے اور عوام کی زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفودسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پائند خان روڈ ٗ خروٹ آباد ٗ نواں کلی ٗ سیٹلائٹ ٹائون ٗ پشتون آباد ٗ خروٹ آباد ٗ جان محمد روڈ ٗ نجم الدین روڈ ملحقہ گلیوں ٗ کواری روڈ ٗ سرکی روڈ و دیگر علاقوں میں پینے کے پانی کی مسلسل قلت کی وجہ سے ٹینکر مافیا کی چاندی ہوگئی ہے دوسری جانب بجلی کی مسلسل بندش سے بجلی کے آلات بھی جل رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت نظریاتی شہریوں کی پریشانی پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتی کوئی بھی محکمہ عوام کے مسائل کے حل پر توجہ نہیں دے رہا۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے شہر میں پانی کی قلت ٗ بجلی کی مسلسل وغیر اعلانیہ بندش کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
تازہ ترین