کوئٹہ (پ ر) گورنمنٹ ٹیچرزایسوسی ایشن کوئٹہ کے پریس ریلیز میں اساتذہ کرام کے بقایاجات ادا کرنے پر الیکشن کمیشن بلوچستان خاص کر متعلقہ انچارج ندیم الرحمن کی کوششوں کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا ہے انہوںنے کہاکہ اساتذہ طلباء وطالبات کے تعلیم وتربیت کے ساتھ ساتھ مردم شماری الیکشن اور دیگر سرکاری معاملات میں اہم کردارادا کررہے ہیں سردی گرمی اور کسی بھی حالت میں اپنے فرائض منصبی کے ساتھ دیگر سرکاری امور میں اپنے فرائض خوش اسلوبی سے انجام دے رہے ہیں انہوںنے ایک بار پھر ندیم الرحمن کے مکمل تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔