ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتا ہے ، اگر پلیئرز ہی اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ پیش نہ کریں تو کھیلوں کے انعقاد کا مقصد ہی کھٹائی میں پڑ جاتا ہے ۔
اب اس فرنچ ٹینس پلیئرکو ہی دیکھ لیں جس سے شکست برداشت نہ ہوئی تو غصے میں ریکٹ توڑتا چلا گیا اور تین منٹ کے دوران تین ریکٹ ٹکڑوں میں تقسیم کر دئیے ۔
بینوئی پیرے نامی اس ٹینس پلیئر تین ریکٹس توڑ ے جن کی مالیت پاکستانی روپے میں تقریباً ایک لاکھ روپے بنتی ہے۔
پیرے کو قبرص کے مارکوس بغداتیس نے 6۔3، 3۔6، 6۔2 سے شکست دی۔
ناکامی کے بعد کورٹ سے لوٹتے وقت ان پر شائقین کی جانب سے آوازیں بھی کسی گئی۔جبکہ مد مقابل پلیئر کی جانب کئی بار حوسلہ افزائی کے باوجود بینوئی کا غصہ تھاکہ قابو میں ہی نہ آیا جو بنچ کو ہی لات رسید کرگئے ۔