• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری فیصل آباد اور ملتان کو آئی ایس او سرٹیفکیٹ جاری

لاہور(جنرل رپورٹر)نیشنل ایکریڈیشن باڈی آف پاکستان پی این اے سی کی جانب سے محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر پنجاب کی دو لیبارٹریز، ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری فیصل آباد اور ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری ملتان کوISO 17025کے سرٹیفیکٹس جاری کر دیے، جس کے بعد ان لیبارٹریز نے گورنمنٹ سیکٹر کی اولین سرٹیفائیڈ لیبارٹریز ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔اس ضمن میں ایڈیشنل سیکریڑی ڈرگز کنٹرول محمد سہیل کا کہنا تھا کہ ان لیبارٹریز کاISO 17025سرٹیفائیڈ ہونا محکمہ کے لیے ایک سنگِ میل عبور کرنے کے مترادف ہے۔
تازہ ترین