اسلام آباد (خبر نگار) سابق صدر جنرل( ر) پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں تاریخ سماعت مقررکر دی گئی۔خصوصی عدالت 20اگست کوکیس کی سماعت کرے گی۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد یاورعلی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کرےگا۔بلوچستان ہائی کورٹ کی سینئر ترین جج جسٹس طاہرہ صفدر اورسندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نذراکبر بھی خصوصی عدالت کے بنچ میں شامل ہیں۔ خصوصی عدالت کے رجسٹرار سیشن جج رائو عبدالجبار کی جانب سےمتعلقہ فریقین کو تاریخ سماعت بارے آگاہ کردیاگیاہے۔