اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور نوشہرہ سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی پرویز خٹک نے انتخابی مہم کے دوران دئیے گئے بیان پر قوم سے معذرت کر لی ہے۔ ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران اپنے دیئے جانے والے بیان پر عدالت میں بھی معذرت کر چکا ہوں۔ میرا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں بلکہ معاشرتی خرابیوں کی نشاندہی تھا۔ دوران انتخابات ووٹ کی خرید وفروخت بھی انہی معاشرتی خرابیوں کا حصہ ہے۔ اس کے باوجود میرے بیان سے اگر کسی کے جذبات مجروح ہوئے تو میں معذرت خواہ ہوں۔